ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل میں فوریسٹ افسران و عملے کی ظلم وہراسانی کے خلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ لے کر اتی کرم داروں نے اے سی کو دیا میمورنڈم

بھٹکل میں فوریسٹ افسران و عملے کی ظلم وہراسانی کے خلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ لے کر اتی کرم داروں نے اے سی کو دیا میمورنڈم

Thu, 01 Jul 2021 18:58:16    S.O. News Service

بھٹکل:یکم جولائی (ایس اؤ نیوز)فوریسٹ حقوق قانون کےجاری رہنے کے باوجود  فوریسٹ افسران پر قانون کی خلاف ورزی کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے  آتی کرم ہوراٹا سمیتی کی طرف سے  بھٹکل اسسٹنٹ کمشنر کو میمورنڈم پیش کیا گیا جس میں  ضلعی سمیتی کے صدر ایڈوکیٹ رویندرانائک نے اے سی کو متنبہ کیا کہ اگر آئندہ   فوریسٹ اہلکار کسی کے گھروں کو توڑنے کو پہنچیں گے ہمیں بھی  اُنہیں  سبق سکھانے پر مجبور ہونے پڑے گا۔

ایڈوکیٹ  رویندرا نائک نے اے سی کو بتایا کہ محکمہ جنگلات کے اہلکاروں کی غیر قانونی کارستانیوں کو لے کر  کئی مرتبہ احتجاج کرتےہوئے میمورنڈم سونپا جاچکا ہے مگر اس کے باوجود  فوریسٹ افسران کوئی توجہ نہیں دے رہے ہیں،  اس سلسلےمیں انہوں نے  فوریسٹ افسران کےخلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا۔

میمورنڈم میں اے سی کو  لکھا گیا ہے کہ وہ  قانون کی خلاف ورزی کرنے والے فوریسٹ افسران اور عملے کے  ظلم و ہراسانی پر پابندی لگائے، اس تعلق سے فوریسٹ مکینوں کے صبر کا امتحان نہ لیں، میمورنڈم میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ  قانون، ہائی کورٹ اور وزیر اعلیٰ کے حکم ناموں کو نظر انداز کرنے والے فوریسٹ افسران کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔

فوریسٹ مکینوں کا کہنا ہےکہ فوریسٹ حقوق قانون نافذ رہتے ہوئے فوریسٹ افسران اور عملہ ، فوریسٹ اتی کرم داروں کے بنیادی اور زندگی کے لئے ضروری سرگرمیوں کو انجام دینے میں رکاوٹیں  پیدا کررہے ہیں جو نا قابل برداشت ہے۔ ہائی کورٹ نے فوریسٹ مکینوں کو منظوری دینےکے دوران  ڈرو خوف پید اکرنے اورانہیں نکال باہر کرنے جیسے کاموں پر روک لگا نے کی  ہدایات دی ہے  مگر اس کے باوجود عدالت کی ہدایات کی خلاف ورزی کرنا بہت ہی افسوس ناک ہے۔رویندرا نائک نن اسسٹنٹ کمشنر سے مطالبہ کیا کہ وہ فوریسٹ آفسران کو ہدایت دیں کہ وہ  مکینوں کے بنیادی حقوق پر روک نہ لگائیں۔

ایڈوکیٹ رویندا نائک نے اے سی ممتا دیوی سے درخواست کی اُن کی صدارت میں  محکمہ جنگلات کے آفسران کے ساتھ ایک میٹنگ بلائیں  جس میں ہم اپنا موقف پیش کرسکیں۔

اسسٹنٹ کمشنر ممتادیوی نے تمام باتوں کو سنجیدگی سے سننے اور پیش کئے گئے کاغذی دلائل سمیت وڈیو فوٹیج کا  معائنہ کرنے کے بعد یقین دلایا کہ وہ اگلے چند دنوں میں ایک میٹنگ کا انعقاد کرے گی۔ اے سی دفتر میں  جے  ڈی ایس عنایت اللہ شاہ بندری نے بھی  بات کرتے ہوئے محکمہ جنگلات کی جانب سے  گھروں کو توڑنے پر سخت ناراضگی ظاہر کی اور کہا کہ غریب لوگوں کو مکان مرمت کرنے بھی نہیں دیا جارہا ہے جس سے لوگ پریشان ہیں۔ اس موقع پر مجلس اصلاح وتنظیم کے صدر ایس ایم سید پرویز،  سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی کے ضلعی صدر توفیق بیری، پنچایت ممبر سید علی اور دیگر کافی لوگ موجود تھے۔


Share: